151

پروٹیکٹڈ گیس صارفین کے بلوں میں اضافے کا بم تیار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) آر ایل این جی گیس پر دی جانے والی 29 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم کرنی پڑے گی. بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والے قرض کیلئے نئی شرائط کے باعث گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ کیٹیگری صارفین کیلئے بھی قیمتوں میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کو قرض دینے کے لیے آئی ایم ایف کی طرف سے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں انتہائی کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل صارفین کیلئےقیمتیں بڑھنے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان کو 8 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کیلئے نئی شرائط کے نتیجے میں آر ایل این جی گیس پر دی جانے والی 29 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم کرنی پڑے گی۔ حکومت کو پروٹیکٹڈ گیس صارفین کو 100 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر کے آئی ایم ایف کی رپورٹ بھی دینی ہو گی۔

آئی ایم ایف کو گیس پر بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہی دینی پڑے گی جو چاہتا ہے کہ گیس کی قیمتوں بارے اوگرا کے ششماہی وعدوں کی پابندی کرتے ہوئے حکومت گردی قرضے میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ حکومت کو جون 2024ء تک آئی ایم ایف کو سوئی سدرن کی آڈٹ رپورٹ جمع کروانی ہے جس میں بتانا ہو گا کہ ادارے کو کیوں نقصان میں جا رہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں