61

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا تاج کس کے سر سجے گا

Spread the love

کون ہوگا فاٸنل میں؟

نیوزی لینڈ کی دورہ بھارت میں شاندار کارکردگی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیٸن شپ ٹیبل کو اتھل پتھل کر دیا ہے۔۔سیریز شروع ہونے سے قبل جہاں بھارت فاٸنل کھیلنے کاسب سے بڑا دعوی دار تھا وہیں گھر پہ تین صفر کی ہار نے بھارتی ٹیم سے فاٸنل کو بہت دور کر دیا ہے۔۔تو اس تحریر میں ہم دیکھتے ہیں کون فاٸنل کھیلنے کے زیادہ نزدیک ہے۔۔

اگر بات کریں بھارت کی تو انہیں اپنے آخری پانچ میچز میں سے چار میچز میں فتح اور ایک ڈرا درکار ہوگا تب ہی وہ اپنے بل بوتے پر فاٸنل کھیل سکیں گے مگر مصیبت یہ ہے کہ بھارت کے سبھی پانچ مقابلے آسٹریلیا میں ہیں۔۔بھلے دس سال سے بھارت بارڈر گواسکر ہارا نہیں ہے لیکن اس بار اتنی آسان یہ ٹرافی ہونے والی نہیں ہے۔۔

بات کریں آسٹریلیا کی تو انہیں سات میں سے چار فتوحات درکار ہیں۔۔جس میں انہیں پانچ مقابلے گھر میں انڈیا جبکہ دو مقابلے سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلنے ہیں اور سری لنکن ٹیم گھر میں بہت مظبوط ٹیم ہے جبکہ آسٹریلیا پچھلے دس سال سے بھارت سے جیتا نہیں ہے تو ان کیلیے بھی اتنا آسان ہر گز نہیں ہوگا لیکن پھر بھی ان کا چانس بہر حال بھارت سے زیادہ ہے۔۔

بات کریں جنوبی افریقہ کی تو انہیں اپنے بقیہ چار میں سے تین میچز جیتنا ضروری ہیں مگر خوش آٸند بات یہ ہے کہ ان کے سبھی مقابلے گھر پر ہیں اور وہ بھی سری لنکااور پاکستان کے خلاف تو وہ انہیں ہرا سکتے ہیں اگرچہ سری لنکا 2019 میں انہیں ہرا چکی ہے مگر اگلے دورہ افریقہ میں 2-0 سے ہار بھی چکی ہے تو افریقہ کے پاس سہی معنوں میں چانس ہے۔۔۔

بات کریں نیوزیلینڈ کی تو انہیں اگلے تینوں مقابلے انگلینڈ سے جیتنے ہونگے ۔۔خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ سبھی مقابلے گھر پر ہونگے اور گھر پر کیویز بہت تگڑے ہیں اور سپیشلی اس پرفارمنس کے بعد ان کا مورال بہت ہاٸ ہے مگر انگلینڈ کو آپ ہلکا نہیں لے سکتے کہنے کو کچھ بھی ممکن ہے مگر مجھے مشکل لگتا کہ کیویز انگلینڈ کو تین صفر سے مات دے دیں۔۔مگر بھارت کوہرا سکتے تو انگلینڈ کو کیوں نہیں۔۔

اب آخری ٹیم سری لنکا کی بات کرتے ہیں جنہیں آخری چار مقابلوں میں فتح کی ضرورت ہے۔۔جن میں دو گھر میں آسٹریلیا جبکہ دو ساٶتھ افریقہ میں ان کے خلاف ہیں۔۔سچ کہوں تو مجھے ان کا مشکل لگتا ہے۔۔

سارے امیدواروں کے نام اور امکانات آپ کے سامنے رکھ چکا ہوں اگر مجھ سے پوچھیں اور کرکٹ سینس میں دیکھیں تو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ فاٸنل کھیلنے کیلیے فیورٹس ہیں۔۔باقی معجزاتی طور پر پاکستان بھی کھیل سکتا ہے۔۔

اگر میری تحریر پہلی دفعہ آپ تک پہنچی ہے تو میرا پیج Cricket Talks فالو کر لیں تاکہ دنیا کی ساری کرکٹ کی معلومات آپ کو اسی پیج پر ملتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں