بیویوں کا صحیح تعارف.
اکثر خواتین جب اپنا تعارف کرواتی ہیں تو کہتی ہیں کہ میں “House Wife” ہوں۔
پوچھا جائے کہ وہ کیا ہوتی ہے؟ تو جواب ملتا ہے وہی جو سارا دن گھر میں ہوتی ہے اور کبھی کچن، کبھی کپڑوں، کبھی ماسی، اور اکثر بچوں کو سنبھالنے میں مصروف رہتی ہے۔ جو ادھر سے ادھر دن بھر بھاگتی رہتی ہے۔ میں نے کہا کہ اس تعریف کے اعتبار سے تو یہ کوئی house fly جیسی چیز لگ رہی ہے۔
آپ اپنے تعارف میں یہ کیوں نہیں کہتیں کہ میں Nation Builder ہوں، میں اس امت اور قوم کے مستقبل کی معمار ہوں، میں وہ عظیم کام کر رہی ہوں جس میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی، کوئی annual leave, medical leave, casual leave نہیں ہوتی۔ میں وہ ہوں جو عمر بن عبدالعزیز، محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، سلطان فاتح، نور الدین زنگی، امام بخاری، امام ابو حنیفہ، ٹیپو سلطان، شیر شاہ سوری، علامہ محمد اقبال، محمد علی جوہر، غازی علم دین اور ایسے ہزاروں لوگوں کے پیچھے ہوتی ہے۔
جس کی قربانیوں اور مشقتوں کے بغیر ایسے گوہروں سے ہم نہ فائدہ اٹھا پاتے نہ روشناس ہوتے۔ ہم ان میں سے کسی کی بھی ماں کا نام شاید نہیں جانتے لیکن آپ کا کیا خیال ہے وہ خواتین جو ان اور ان جیسے عظیم لوگوں کی مائیں اور بیویاں تھیں یا ہیں، کیا ان کی قربانیوں اور contribution کے بغیر انہوں نے وہ کام کر لیئے جن کا آج اک زمانہ معترف ہے! سال کے 365 دن خواتین کے دن ہیں۔ ان کا ماں ہونا، بیوی ہونا، بیٹی اور بہن ہونا چھوٹی نہیں بہت بڑی بات ہے۔
اتنی بڑی بات کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنا مقام اور مرتبہ پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اے کاش تیرے دل میں اتر جائے میری بات ۔
70