31

برٹن اسکول کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرات و نعت

Spread the love

برٹن انٹرنیشنل سکول سسٹم المقیت کیمپس جوہر ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام بزم قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے درمیان حسن قرات و نعت کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام کے مہمانان خصوصی جناب قاری عمیر بن عزیر اور سینیئر اینکر پرسن و ثنا خوان محمد رانا شاہنواز تھے۔ استقبالیہ میں المقیت کیمپس کے سی ای او آصف ندیم نے مہمانان گرامی، والدین اور سکول کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے ذریعے بہت ہی مقدس پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا المقیت کیمپس کے سی ای او نے قرآن کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین جاوید اقبال کے ویژن کو اگے بڑھاتے ہوئے ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی فروغ دے رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے المقیت کیمپس جوہر ٹاؤن لاہور میں حفظ القرآن کی کلاسز کے باقاعدہ آغاز کا بھی اعلان کیا۔ سکول کے طلبہ و طالبات نے قرات و نعت کے زبردست مقابلے میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین محفل نے انہیں دل کھول کر داد دی۔ پروگرام کے اختتام پر اساتذہ اور جیتنے والے بچوں کو شیلڈ، سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں