42

راولپندی ٹیسٹ سریز عبرت ناک وائٹ واش شکست

Spread the love

بنگلہ دیش پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بڑی ترقی پاتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر تھا۔ پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جب بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تو مہمان ٹیم نے ترقی پاتے ہوئے چھٹا نمبر حاصل کیا جب کہ میزبان ٹیم کو نیچے آٹھویں پوزیشن پر جانا پڑا۔
اب پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح اور تاریخ وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیش نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں