1:پشاور میں 61 سالہ احمدی شہری معراج احمد کا قتل. بی بی سی کی ٹاپ سٹوری
(برطانیہ میں چھری کے حملے کے 46 ہزار 265 مقدمات ریکارڈ ہوئے لیکن بی بی سی کی ٹاپ سٹوری پاکستان میں احمدی کا قتل)
انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے ناقد نوجوان محقق سرمد سلطان لاپتہ. بی بی سی کا ہر گھنٹے بعد ٹویٹ
(بعد ازاں یہ نیوز غلط ثابت ہوئی لیکن معافی ندارد)
دوسری جانب مارچ 2021 میں بی بی سی کے لائیو پروگرام بگ ڈیبیٹ‘ میں مودی کے مخالف کالر کی کال لینے پر شو کی میزبان نے آن ایئر معذرت کی۔بلکہ اس پروگرام کو اپنی ویب سائٹ پر نشر کرنے سے قبل اس میں سے اس حصے کو ایڈٹ کیا
پاکستان کا آپریشن ضرب عضب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں. بی بی سی
(برطانوی فوج نے اتحادی افواج کی مدد سے افغانستان کے 2600 کلو میٹر علاقے پر آپریشن کیا اڑھائی سے 3 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا لاکھوں افراد بے گھر کیے ہزاروں عورتوں کا ریپ کیا
لیکن یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بی بی سی بالکل خاموش)
بے بنیاد عقائد اور الزامات کے درمیان نوجوان شیعوں کے لیے پاکستان میں بڑا ہونا کیسا ہوتا ہے؟ بی بی سی سٹوری
کیا اس سٹوری میں BBC نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش نہیں کی
اسی طرح بی بی سی روز پاکستان میں ریپ سمیت ایسے جرائم کی خبروں کو عالمی منظر نامے کا حصہ بنانے کی کوشش کرتا ہے جن کا یا تو وجود نہیں ہوتا یا پھر حکومت ان پہ فوری ایکشن لے چکی ہوتی ہے لیکن بی بی سی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا
بی بی سی ہر اس پاکستان مخالف تنظیم شخصیت اور صحافیوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جن کو پراپگنڈہے کے لیے کوئی بھی میڈیا چینل جگہ دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا
آپ اگر غلطی سے بی بی سی اردو کی نیوز سائٹ کھول بیٹھیں تو آپ کو لگے گا پاکستان شدید ترین خانہ جنگی کا شکار ہے
جبکہ حقائق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جرائم کی شرح والے ممالک میں افغانستان 5 ویں جبکہ برطانیہ 8ویں نمبر پر ہے
برطانیہ کو پاکستان میں ہونے والے جرائم پہ بےحد تشویش لیکن پاکستان میں جرائم کرنے والوں کے لیے برطانیہ کے دروازے ہمہ وقت کھلے
سیاسی پناہ کے لیے صرف ایک ہی شرط پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیجیے یا ریاست پاکستان کے مخالف کوئی بڑا جرم کیجیے اور فوری اسائلم پائیے
بی بی سی اردو جہاں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے طور پر پیش کرتا ہے وہی پاکستانی معاشرے کے لیے لگاتار “ڈیٹ” شادی شدہ عورت کی دوسرے مرد سے خفیہ شادی سمیت بے راہ روی کی جانب متوجہ کرتی لاتعداد نیوز بھی پہنچاتا ہے
آخر BBC کے اس ایجنڈے کا مقصد کیا ہے
پاکستان کی افواج، ثقافت، اور اسلام کو نشانہ بنانے کے پیچھے مقاصد کیا ہیں ؟؟
پی ٹی ایم سمیت پاکستان مخالف شخصیات کو پاکستان مخالف پلیٹ فارم مہیا کرنے کے پیچھے آخر کیا حکمت ہے؟؟؟
اس کے لیے آپ کو عراق، افغانستان، لیبیا، شام کے متعلق بی بی سی کی نیوز پڑھنی ہو گی
برطانوی نشریاتی ادارہ BBC برطانوی فارن پالیسی کو بیرون ملک پروٹیکٹ کرنے اور برطانوی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے
اس کی مثال یہاں سے لیجیے کہ
2003 میں ایکدم برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے لگاتار نیوز اور پروگرام جاری ہونے لگی کہ امریکہ کو عراق سے خطرات لاحق ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جو تباہی’ کی وجہ بن سکتے ہیں۔
بی بی سی صدام حسین کی بربریت کی ایسی کہانیاں سامنے لایا کہ یوں لگتا جیسے صدام حسین دنیا کا سب سے بڑا عفریت ہے
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیر کی میڈیا ٹاک کا دورانیہ زیادہ ہونے لگا جس میں بتایا جاتا کہ خفیہ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو عراق سے شدید خطرہ لاحق ہے
اور پھر ایک دن وہی گینگ جنھیں اتحادی فوج کا نام دیا جاتا ہے اس نے برطانوی فوج کی قیادت میں جوہری ہتھیاروں کی تباہی کے لیے عراق پر چڑھائی کر دی
زنگ لگے ٹینک اور پرانی بندوقیں عراق کی کل متاع نکلی کارپٹ بمباری سے 1،033،000عراقی موت کی نیند سلا دئیے گئے تیل کے کنووں پر قبضہ کر لیا گیا صدام حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اپنے مفادات پورے کرنے کے بعد کہا گیا ہمیں عراق میں جوہری ہتھیاروں کے متعلق غلط انفارمیشن ملی تھی یوں اپنی افواج نکال کر عراق کو داعش کے حوالے کر دیا گیا
یہی کھیل لیبیا میں کھیلا گیا مغربی سیاست دانوں اور ذرائع ابلاغ نے معمر قذافی کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے بی بی سی اور حواری زرائع ابلاغ پر مہم شروع ہوئی
برطانیہ امریکہ اینڈ گینگ نے لیبیا پر لگا تار 100 دن بمباری کر کے لاکھوں افراد قتل کر ڈالے لیبیا کے صدر معمر القذافی کو مروا دیا گیا برطانیہ امریکہ اور حواری مغربی ممالک نے لیبیا کے کئی بلین ڈالر جو ان کے بنکوں میں جمع تھے پر قبضہ کر لیا
لیبیا پر جوہری پروگرام کے جو الزامات اور کہانیاں بی بی سی اینڈ گروپ نے پھیلائی تھی وہ بعد میں غلط ثابت ہوئیں
جنگ عظیم اول سے لیکر آج تک برطانیہ اینڈ حواری کروڑوں انسانوں کو قتل کر چکے ہیں مشرقی وسطی افریقہ سے لیکر برصغیر تک پر قبضے اور ان کے وسائل لوٹ کر امیر ترین ترقی یافتہ ممالک بن چکے ہیں لیکن وہ ملک دوبارہ کبھی سبز نہیں ہوے یہاں ان قذاقوں کے قدم پڑے
دنیا کی تاریخ میں ڈاکہ زنی کی ابتدا برطانیہ نے کی اور آج جدید دور ڈاکے کی شکل بدل چکی ہے اب BBC نقب لگاتا ہے اُن ممالک یہاں کی تباہی مقصود ہو وہاں گراؤنڈ ورک کرتا ہے اور پھر پیچھے پیچھے برطانیہ اینڈ گینگ گھس جاتا ہے