کراچی ( ہیلتھ نیوز )پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔کراچی سے
تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔