64

پختونخوا بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج اور پارٹی پوزیشن

Spread the love

پشاور ( بدلو نیوز ) خیبرپختونخوا کےچار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں پشاور اور بنوں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔پشاورسٹی کے285پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی نتائج۔ جےیوآئی کےامیدوارزبیرعلی32ہزار275ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی جےیوآئی کےقاری شیرزمان34ہزار61ووٹ لے کر منتخب ہو گئے ہیں۔ آزادامیدوارشفیع جان25ہزار551ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔ مردان:حمایت مایار 56458 ووٹ لے کر مٸیر مردان منتخب ہو گئے ہیں۔ مردان:امانت شاہ

جے یو آئی 49936 کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ لخکر خان 30383 کے ساتھ تیسرےنمبر پر رہے ۔ بنوں سٹی ابھی تک رزلٹ مکمل ہوا۔ عرفان درانی جے یو آئی کے امیدوار آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال جدون پیچھے ہیں.عرفان درانی ۔۔جے یو آئی آگے ہے. اس طرح خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں 64 تحصیلوں کے چیئرمینوں کی سطح کے انتخابات کی اب تک پارٹی پوزیشن یہ ہے
جے یو آئی: 19
پی ٹی آئی : 15
آزاد : 13
اے این پی : 8
جماعت اسلامی : 3
مسلم لیگ (ن) :2
پی پی پی : 2
ٹی آئی پی : 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں