47

ایم کیو ایم نے بھی پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایسا ارڈیننس جس سے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہو اسکی ایم کیو ایم کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ارڈیننس جس سے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہو اسکی ایم کیو ایم کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی، اس طرح کے آرڈیننس سے حکومت اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کس سے خوف ہے، آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی، اس آرڈیننس سے کام نہیں چلے گا، پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس سے کام چلانا حکومت کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات شراکت داری کی حکومت میں پیچیدہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان خود صحافیوں کے ساتھ مل کر جعلی خبروں کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرے گی۔
خالد مقبول نے کہا کہ کراچی میں جوکچھ صحافی کے ساتھ ہوا اس پر صرف مذمت کافی نہیں اطہر متین کے قتل کی ایف آئی آر سندھ حکومت کےخلاف درج ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں