47

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

Spread the love

راولپنڈی(بدلونیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شبیر احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں میں وحید اللہ، عبد الرحمان، محمد اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق 28 سال کے شہید سپاہی شبیر احمدکا تعلق کوئٹہ سے تھا، شہید شبیر نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پاک فوج دہشت گردی کی جنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں