48

روس 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے بورس جانسن

Spread the love

لندن(ویب نیوز ) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یورپ میں 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ تمام نشانیاں ثابت کرتی ہیں کہ روسی منصوبہ کچھ حواس میں شروع ہو چکا ہے، انٹیلی جنس سے پتا چلا کہ روس ایک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو یوکرین کے دارالحکومت کیف کو گھیرے میں لے لے گا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خیال میں اب یہ ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے کہ روس کے لیے یہ کتنی تباہی ہو گی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ برطانیہ اور امریکا روس کے خلاف پہلے سے تجویز کردہ مزید پابندیاں لائیں گے، روسی کمپنیوں کو پاؤنڈ اور ڈالر میں تجارت سے روکا جائے گا، دوسری جانب یوکرائن کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ دارالحکومت کیف میں یوکرائنی وزیر داخلہ کے فرنٹ لائن کے دورے کے دوران علیحدگی پسندوں نے درجنوں راکٹ فائر کیے لیکن وزیرداخلہ محفوظ رہے. خیال رہے کہ مشرقی یورپ کے حالات سنگین ہونے لگے ہیں۔ روسی ٹینک یوکرائنی سرحد سے صرف تین میل دور ہیں جب کہ مشقیں بھی جاری ہیں۔ روسی فضائیہ نے ہائپرسونک کروز میزائل کا استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں