47

پاک بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہونگے

Spread the love

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے ہوں گے۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان 3  روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت میں کروں گا جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے

سکسینا کریں گے۔ بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازع آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں زیر تعمیر پکل ڈل، لوئرکلنائی اور دیگر منصوبوں پر بات ہو گی، اس کے علاوہ مذاکرات میں پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی گفتگو ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت پکل ڈل، کیرو، لوئر کلنائی منصوبوں پر مذاکرات کیلئے 3خواتین عہدیداروں سمیت 10 رکنی بھارتی وفد 28فروری کو 3 روز کیلئے پاکستان آئیگا۔نئی دہلی اور اسلام آباد 10نکاتی ایجنڈے پر انڈس واٹر ٹریٹی (آئی ڈبلیو ٹی) کے تحت سندھ واٹرس کے مستقل کمیشن (پی سی آئی ڈبلیو) کی سطح پر بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں