47

وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول، پیوٹن سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز )وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورۂ کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔وزیراعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کےنائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، ماسکو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے جس کے بعد دن 1 بجے

روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیر اعظم دورۂ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔عمران خان سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہو گی ، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کیلئےبات چیت ہوگی۔وزیراعظم دورۂ روس میں پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے، وہ روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے جبکہ ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے ، وزیراعظم 24 فروری کی رات پاکستان کے لئے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ روس کےدوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائےگا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں