58

عدالت نے نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) سیشن عدالت نے ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی پر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بے بنیاد درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان کی کیس خارج کرنے کی مخالفت کی، عدالت نے عبداللہ بابر اعوان کے دلائل پر نجم سیٹھی کی درخواست مسترد کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، وزیر اعظم کے وکیل نے نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کے کیس سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے کیس خارج کرنے کی درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں