فیصل آباد (بدلو نیوز ) پاکستان نے ٹیکسٹائل برآمدات کے لحاظ سے عالمی مارکیٹ میں کھویا ہوا شیئر واپس حاصل کر لیا۔ نامساعد عالمی حالات، کورونا میں دوبارہ شدت کے باوجود ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 24.7 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے رواں سال جنوری میں ایک اعشاریہ 55 ارب ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی 2021 سے جنوری 2022ء کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 10.93ارب ڈالر کی ریکارڈ ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.16 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔
56