یوکرین روس کشیدگی کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں225 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران
2.5 فیصد کمی رہی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کا ہینگ سینگ انڈیکس 3 فیصد سے زائد کم ہوگیا۔چین، آسٹریلیا اور تائیوان کی مارکیٹس انڈیکس میں بھی تقریباً 2 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، برینٹ کروڈ آئل 96 ڈالر 65 سینٹس اور ڈبلیو ٹی آئی 93 ڈالر 70 سینٹس کا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے 2 علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کے اقدام پر امریکا روس پر آج نئی پابندیاں عائد کرے گا۔روس نے یوکرین کے دو کریملن حمایت یافتہ علیحدگی پسند علاقوں میں روسی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔