اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا مسرور خان نے بتایا کہ 12 ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ جیسے قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔پٹرولیم ڈویژن نے مارچ کیلئے ایل این جی کا ایک اور مہنگا کارگو خرید لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کارگو 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا۔مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا کہ مہنگی ایل این جی کی خریداری حکومت کی ناکامی ہے۔