واشنگٹن ( خواجہ فاروق سے)امریکی انٹیلی جنس نے آئندہ 48 گھنٹے میں یوکرین پر روس کے بڑے حملے کی اطلاع دے دی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے
مطابق بائیڈن انتظامیہ نے انٹیلی جنس جائزہ کے ذریعے یوکرین کے صدر کو حملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر بڑے حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے۔ یوکرین پر روس اس حملے میں کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایاگیا کہ روس مشرق اور شمال دونوں ہی اطراف سے یوکرین پر حملہ آور ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے اسی تناظر میں آج سے یوکرین پر جاسوس پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔