203

ڈنباس “نوآزاد ریاست “ کے علاقے میں سپیشل ملٹری آپریشن ، پیوٹن کا یوکرائن کی فوجوں کو گھر جانے کا مشورہ

Spread the love

ماسکو( بدلو نیوز ) روس کے صدر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کی ڈنباس” نوآزاد ریاست” کے علاقے میں سپیشل ملٹری آپریشن کا اعلان کردیا۔ صدر پیوٹن نے یوکرائن کی فوجوں کو گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے، مشرقی یوکرین کی فرنٹ لائن سے آگے بڑھنے کیلئے اپنی فوجوں کو حکم دے دیا ہے۔ یہ علاقہ

2014 سے علیٰحدگی پسند روسیوں کی جدوجہد کا مرکز رہا ہے۔ روس کا ارادہ یوکرین کو غیر مسلح کرنے اور یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ شرکت کو روکنے کیلیئے ہے۔ امریکہ اور اسکے یوروپین اتحادیوں نے اسے فوجی حملہ قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز، امریکہ، برطانیہ، یوروپین یونین، کینیڈا اور جاپان نے روس کے خلاف معاشی پابندیاں لگا دی تھیں۔ لیکن ان پابندیوں کا کافی اُلٹااثر یورپ پر بھی ہوگا جسکی60% توانائی اور گیس روس سے آتی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکہ کے4رکنی اتحاد کا حصہ ہونے کے باوجود بھارت نے روس پر کوئی اقتصادی بندش نہیں لگائی۔ چین نے یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ روس کے پاس یوکرین میں فوجی پیش قدمی کے سوا چارہ نہیں رہ گیا تھا۔ چین کے مطابق امن تبھی ہوسکتا ہے جب یوکرین ایک نیوٹرل ملک رہنے کا اعلان کرے۔ یوکرین میں مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا اس مشکل صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے پر ماسکو پنہچ چکے ہیں اور انکی پیوٹن سے ملاقات کا دورانیہ1 گھنٹے سے 3 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے اور دیگر امور پر پیش رفت ہوجائے گی۔ لیکن خدشہ ہے کہ عمران خان کے روس کے دورہ کا پاکستان کے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے مابین تعلقات پر کہیں برا اثر نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں