55

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ون آن ون ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال

Spread the love

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات کو اس دورے کا اہم ترین جزو قرار دیا گیا تھا۔ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کریملن کے باہر الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر روس پہنچے ہیں۔ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے کیا تھا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ عمران خان 2 دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں