43

یوکرین تنازع، بھارت امریکی حمایت کی بجائے خاموشی سے کام لے رہا ہے

Spread the love

نیو یارک (نیٹ نیوز ) بھارت نے یوکرین کے مسئلے پر امریکہ کی حمایت کے کسی اعلان کی بجائے فی الوقت خاموشی اور غیر جانبداری کا رویہ اختیار کر رکھا ہے ۔ اس کا انکشاف امریکی صدر بائیڈن کی تازہ پریس کانفرنس کے دوران ہوا۔ایک صحافی نے صدر بائیڈن سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ بھارت

امریکہ کا ڈیفنس پارٹنرہے۔تو صدر بائیڈن نے جواب میں کہا کہ ہم بھارت سے رابطہ کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے جلد ہی اس معاملہ کو حل کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔صدر بائیڈن کے اس جواب سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ بھارت ابھی تک امریکہ کی حمایت سے گریز اور غیر جانبداری کا کھیل کھیل رہا ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران روس پر اپنا دباؤ بھی جاری رکھنا چاہتا ہے اور امریکہ سے بھی مزید مراعات کی سودے بازی چاہتا ہے ۔صدر بائیڈن کی انتظامیہ گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنے یوروپی اتحادی ممالک اور ایشیاء و افریقہ کے حامی ممالک سے رابطے کر کے روس کے خلاف اپنے لیے حماقت حاصل کر چکا ہے بلکہ نیٹو ممالک کی افواج کو بھی متحرک کرنے کے علاوہ مزید امریکی افواج و اسلحہ بھی یوروپی فرنٹ لائن ممالک منتقل کرنے کا کام بھی انجام دے چکا ہے ایشیا میں جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا سے بھی رابطے کر کے امریکی حکمت عملی کی حمایت حاصل کر چکا ہے ایسی صورت میں یوکرین کے مسئلے پر امریکہ ۔ بھارت رابطے اور مذاکرات بہت پہلے سے ہونا ایک سفارتی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں