55

چرنوبل ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا عمل شروع، یوکرین کا دعویٰ

Spread the love

کیف (ویب نیوز ) یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد یہاں سے تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرنوبل سے تابکاری کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سےکشیدگی کے بعد روس نے گذشتہ روز چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرلیا تھا تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے چرنوبل پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم چرنوبل کو دہشت گردوں سے بچا رہے ہیں، روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کو اس کی حفاظت کے لیے روکے ہوئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ قوم پرست گروہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک کی صورت حال کو جوہری اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں