71

روس کی یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش

Spread the love

ماسکو (ویب نیوز ) روس نے یوکرین کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئےتیار ہیں ، یوکرین پر نازیوں کی حکومت نہیں چاہتے۔ یوکرین کو تمام آپشنز دیے، اب بھی مذاکرات کے ذریعے ان تمام آپشنز پرعمل کرسکتے ہیں جو یوکرین، یورپی ممالک سمیت روسی فیڈریشن کیلیے مناسب حالات، مواقع اور ضروریات کی ضمانت دے سکیں۔

سرگئی لارووف نے کہا کہ مغرب کی مسلسل اسی بے جا حمایت نے یوکرین کو المیے سے دوچار کیا، مذاکرات سے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتا دیا تھا کہ روس نیٹو کی توسیع کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں