60

روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ‘ویٹو’ کردیا

Spread the love

نیویارک (ویب نیوز ) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف ‘جنگ’ روکنے کی قرار داد ویٹو کردی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی ’جارحیت‘ کی مذمت کی گئی تھی اور فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا، چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے، امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ دوسری جانب روسی دستوں نے یوکرین کے شہر ‘میلیٹوپول’ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،میلیٹوپول میں کسی قسم کی مزاحمت کاسامنا نہیں کرناپڑا۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا،مغربی ممالک کےساتھ تعلقات ’’پوائنٹ آف نوریٹرن‘‘پرپہنچ رہے ہیں، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخاروا نے کہا کہ امریکا سے تعلقات اب معمول کے مطابق نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب روس پر اپنی کالونی بنانےکا نظریہ مسلط کرنے میں ناکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں