54

یورپین یونین نے روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان کر دیا

Spread the love

بیلجیئم ( مانیٹرنگ ڈیسک )یورپین یونین نے روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان کیا ہے، ان پابندیوں کا اعلان یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے برسلز میں کیا.نئی پابندیوں کے تحت روس کیلئے تمام یورپین ایئر سپیس بند کردی گئی ہے، اب روس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جہاز نہ یورپ آسکے گا

اور نہ یہاں سے پرواز کرسکے گا، اس میں ہر طرح کی چارٹرڈ فلائٹ بھی شامل ہوں گی۔یورپین یونین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یورپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انڈر اٹیک کسی ملک کو لڑنے کیلئے اسلحہ خرید کر بھی دے گا۔اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یورپ میں فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، یورپین کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے۔یورپین یونین نے کہا کہ ہم ایسے ٹول بھی تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں روسی ڈس انفارمیشن کو یورپ میں پھیلنے سے روکنے کے لیےکام آئے گی۔اس کے علاوہ یورپ کے تمام بینکوں میں موجود روسی سرمایہ کاروں کے تمام اثاثوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ روس کے علاوہ اس کے موقف کی تائید کرنے پر بیلاروس کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔اس موقع پر یورپین کمیشن کے صدر کے ہمراہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں