60

اسلام آباد سرمایہ کاری کانفرنس میں روسی کمپنیوں کو دعوت

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے روسی کمپنیوں کو اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔60 کے قریب روسی کمپنیوں جن میں تیل اور گیس، دھات کاری، تعمیرات، ریلوے،پروڈکشن، زراعت، ٹیکسٹائل، پھلوں ،سبزیوں، ریٹیل چین اسٹورز، فارماسیوٹیکلز کے شعبوں کی کمپنیاں شامل تھیں کے نمائندوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران وزارت تجارت نے معروف روسی کمپنیوں کے ساتھ ڈنر کا اہتمام کیا،روسی تاجروں اور وزیر اعظم کے مابین تعارفی ملاقات ہوئی،وزیر اعظم کو کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس دوران پاکستانی تاجروں اور ان کی ہم منصب روسی کمپنیوں کے درمیان میٹنگز کا انعقاد بھی ہوا،اس موقع پر مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات، وزیر منصوبہ بندی، قومی سلامتی کے مشیر ،روسی وزیر زراعت، فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ ائٹوسینٹری سرویلنس کے نائب سربراہ، روسی فیڈریشن کے اقتصادی ترقی کے نائب وزیر بھی موجود تھے،وزیراعظم نے روسی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے تجارت بڑھائیں۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان روس ، یوکرین جنگ کے ممکنہ اثرات سے قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات یا کل قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے اس ضمن میں اپنے رفقا سے مشاورت کرلی ہے ،وزیراعظم نے(آج) اتوار کوبنی گالا میں اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں