76

روس کا کیف پر قبضے کا دعویٰ : شہریوں کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ دے دیا

Spread the love

ماسکو (ویب نیوز ) روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر کیف سے عام شہریوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دے دیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک عوامی خطاب میں کہا ہے کہ انہیں مذاکرات سے کم توقعات ہیں، کیونکہ ان کا ملک ہتھیار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمت کھلی اور شہریوں کے لئے انتہائی محفوظ ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس صرف فوجی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اور حملوں میں شہری آبادی کو خطرہ نہیں ہوگا۔ روسی فوج نے کیف کے رہائشیوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیدیا

وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج کی جانب سے کیف کے شہریوں سے یہاں سے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ کیف کے شہری دارالحکومت سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر واسلکوف کی طرف ہائی وے لے کر محفوظ انخلا کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی فوج کی جانب سے یہ کال پیر کو اس وقت سامنے آئی جب یوکرین اور روسی وفود بیلا روس میں امن مذاکرات شروع کرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں