48

روسی صدر پیوٹن نے مغرب کو” جھوٹ کا شہنشاہ ” قرار دیدیا

Spread the love

ماسکو ( نیٹ نیوز )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں فوجی کارروائی کےجواب میں لگائی گئی اقتصادی پابندیوں پر ردعمل میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ خود امریکی سیاستدان اور صحافی مانتے ہیں کہ امریکا میں

جھوٹ کی بادشاہت قائم کی جاچکی ہے۔مغربی ممالک بھی مودبانہ انداز سے امریکا کی آواز میں آواز ملارہے ہیں، نہ صرف اس سے اتفاق کررہے ہیں بلکہ امریکا کے رویہ کی پیروی کی جارہی ہے، اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ اب پورا مغرب ہی جھوٹ کا شہنشاہ بن چکا ہے۔روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا، اسی کی بدولت ڈونیئسک اور لوگانسک کیخلاف یوکرین کی فوجی کارروائی روکی جاسکتی تھی۔ولادیمیر پیوٹن نے شہریوں پر رقوم کی بیرون ملک منتقلی پر پابندی لگادی ہے، روسی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ایکسپورٹرز کو کم از کم 80 فیصد ریونیو روبل(روسی کرنسی ) میں رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں