نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے یوکرین کو سیکڑوں سٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کردیے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اب بھی
اہم دفاعی فوجی ساز و سامان حاصل کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بالٹک ممالک کو امریکی ساختہ ہتھیار یوکرین کو دینے کا گرین سنگل دیا تھا۔گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا تھا کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی، تو اس میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال ہوں گے اور یہ جنگ تباہ کن ہوگی۔