53

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) پاکستان کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح 31 ارب 95 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے پہلے 8ماہ کےتجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری میں تجارتی خسارہ 82.26فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد تجارتی خسارہ 31 ارب 95 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارے میں9.69فیصداضافہ ہوا جبکہ فروری2022 میں تجارتی خسارہ 3ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اوربرآمدات 2 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جولائی تا فروری میں دآمدات 52 ارب 50 کروڑ60لاکھ ڈالرز اور برآمدات 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق 8 ماہ کے دوران درآمدات میں55.08 فیصد اور برآمدات میں25.88فیصداضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں