64

روس، یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق

Spread the love

روس اور یوکرین انسانی امداد کے لیے عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے، دونوں کی جانب سے جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔یوکرین کے خلاف روسی کارروائی کے آغاز سے اب تک دونوں جانب سے یہ پہلی پیش رفت ہے، روس اور یوکرین کے مذاکرات اگلے ہفتے پھر

ہوں گے۔اس حوالے سے روسی مندوب کا کہنا ہے کہ بات چیت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، شہریوں کے انخلاء پر ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق سے چند لمحے تک کارروائیاں جاری رہیں۔یوکرینی شہر چرنیہیف پر روسی حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی، جبکہ 33 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرین کی بندرگاہ پر حملے میں 2 کارگو جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ ایک بنگلا دیش کا جہاز بھی تباہ ہو گیا جس کے عملے کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے۔امریکی حکام کے مطابق روسی فوج کیف کے مرکز سے صرف 25 کلو میٹر دور ہے۔یوکرین کا دوسرا بڑا اور 15 لاکھ آبادی کا شہر خار کیف تباہی سے دو چار ہے جہاں روسی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے۔روسی فوج نے ماریوپول کا بھی محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ یوکرین کے شہر خیرسون پر پہلے ہی روس قابض ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ یوکرین سے 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پولینڈ میں پناہ کے طالب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں