49

روس سے مذاکرات کرنیوالے یوکرینی وفد کے رکن کو غداری کے الزام میں مار دیا گیا

Spread the love

کیف ( ویب نیوز ) روس سے مذاکرات کرنے والے یوکرینی وفد کے رکن ڈینس خیریف کو دارالحکومت کیف میں غداری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔ یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیشل آپریشن کے دوران 3 رضاکار ہلاک ہوئے جس میں ڈینس خیریف بھی شامل ہیں۔ یوکرینی وزارت دفاع نے انہیں ہیرو قرار دیا تاہم مقامی رکن پارلیمنٹ نے یوکرینی سکیورٹی فورسز پر ڈینس کو غداری کے الزام میں قتل کرنے کا الزام لگایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی مذاکرات کار ڈینس خیریف کوکیف میں گرفتاری کےدوران قتل کیاگیا اور انہیں غداری کے الزام میں مارا گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرینی سکیورٹی سروس کے پاس خیریف کی غداری کے ٹھوس شواہد موجود تھے جس میں ان کی ٹیلیفونک گفتگو بھی شامل ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس کے سرحدی علاقے میں ہونے والے مذاکرات میں ڈینس خیریف یوکرینی وفد میں شامل تھے اور کئی تصاویر بھی ان کی سامنے آچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں