49

امریکی سینیٹرکے پیوٹن کو قتل کرنےکے بیان پر ماسکو میں امریکی سفیرکی دفتر خارجہ طلبی

Spread the love

ماسکو ( ویب نیوز ) امریکی سینیٹرلنزے گراہم کے روسی صدر پیوٹن سے متعلق بیان پر روس نے ماسکو میں موجود امریکی سفیر جون سلیوان کو احتجاج ریکارڈ کرانےکے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روس نے امریکی سینیٹرکے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کے حوالےکیا۔

احتجاجی مراسلے میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، امریکی سینیٹرکے بیان کی مذمت اور اس کے خلاف ٹھوس اقدامات میں ناکامی سے روس امریکا تعلقات پر مزید تباہ کن اثرات ہوں گے ۔ خیال رہےکہ روس اور امریکا کے تعلقات یوکرین حملے کے بعد سےمغربی پابندیوں کے بعد سے پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کو اقتدار سے باہر نکالنے اور انہیں قتل کرنےکی بات کی تھی، لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ پیوٹن کس طرح ختم ہو گا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا۔ بعد ازاں سینیٹر لنزے گراہم نے ایک ٹوئٹ میں روم کے حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے شخص (بروٹس) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں