88

یوکرین کا معاملہ، ویزا اور ماسٹر کارڈ نے روس میں اپنی سروسز معطل کردیں

Spread the love

نیویارک (نیٹ نیوز ) دنیا کی دو بڑی کریڈٹ کارڈ کمپنیوں ویزا اور ماسٹر کارڈ نے یوکرین کے معاملے کے بعد روس میں اپنی سروسز معطل کردی ہیں اور یہاں سے تمام قسم کا لین دین روکنے کے لیے اپنے گاہکوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ماسٹر کارڈ نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک الگ اعلان میں کہا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روس کے اپنے کلائنٹس کے ساتھ لین دین بند کر رہے ہیں.

یہ اقدام یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے امریکی سینیٹ کے ارکان کے سامنے ورچوئل ملاقات اور پیش کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے. ویزا کارپوریشن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ال کیلی نے بزنس وائر پر پوسٹ کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ “ہم روس کے یوکرین پر بلااشتعال حملے، اور ناقابل قبول واقعات کے بعد یہ کارروائی کرنے پر مجبور ہیں. ہمیں افسوس ہے کہ اس سے ہمارے روسی قابل قدر ساتھیوں، کلائنٹس، شراکت داروں، تاجروں، اور کارڈ ہولڈرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں