157

لاہور کا پاکستان بنانے سے بچانے تک کا سفر

Spread the love

‏لاہور ( آواز خلق نیوز ) 23 مارچ 1940 قائداعظمؒ کی زیرقیادت آل انڈیا مسلم لیگ کے منٹو پارک لاہور (مینار پاکستان) کے تاریخی اجتماع نے انگریز سامراج، کانگرس، جمیعت علماء ہند، سرخپوش تحریک، مجلس احرار اور خاکسار تحریک پر سکتہ طاری کر دیا تھا۔ قیام پاکستان کی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ انگریز سامراج اور اس کی گماشتہ جماعتوں کی سرتوڑ مخالفت کے باوجود 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا تھا۔
25 مارچ 2023ء: نگران حکومت نے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے۔ مینار پاکستان کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینروں سے بلاک کر دیا۔ اس کے باوجود لاکھوں عوام تمام رکاوٹیں عبور کر کے مینار پاکستان پہنچ گئے۔ عمران خان کی زیرقیادت تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ نے اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ عمران خان کے تاریخی خطاب اور مستقبل کے لائحہ عمل نے امریکی سامراج کی گماشتہ جماعتوں پر سکوتِ مرگ طاری کر دیا ہے۔بیشک حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالی کی ہے۔ عوام اُس کے نائب ہیں۔ عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں۔ عوام ہی اقتدار کا اصل منبع ہیں۔ عوام کے دل اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں