98

سیکورٹی کے نامساعد حالات سویڈن سفارت خانہ بند

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق نیوز) سویڈن کا پاکستان میں سفارتخانہ کچھ عرصے سے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہے۔ 1000 سے زیادہ طلبہ کا سویڈش یونیورسٹیوں میں بی ایس، ایم فیل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ ہوچکا ہے اور آدھے سے زیادہ سٹوڈنٹس نے اپنی فیس بھی جمع کروا دی ہے۔ بائیو میٹرک+انٹرویو اور فائنل ویزہ پراسس کرنے کے لئے سویڈش سفارتخانہ کا کھلنا ضروری ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سویڈش حکام سے اپنے سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے رابطہ کرے اور انھیں سفارت خانہ کھولنے یا متبادل فراہم کرنے کی ترغیب دے تاکہ طلبہ کے ویزوں پر تیز رفتاری سے کارروائی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں