120

چیف جسٹس کے اختیارات پر شب خون مارنے کا منصوبہ ناکام

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق نیوز ) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر ہر طرح کا عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ فسطائی حکومت کا چیف جسٹس کے اختیارات پر شب خون مارنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ عدالت عظمی کے 8 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر آج کی عدالتی کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کو نسل کو نوٹس جاری کردیا۔۔ بظاہر مجوزہ قانون سے عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی گئی ہے، حکم نامہ ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسجرل بل پر تا حکم ثانی کسی انداز سے عمل نہیں کیا جائے گا، فیصلہ۔ جس لمحہ مجوزہ قانون پر صدر مملکت دستخط کرے اس سے اگلے لمحہ بل پر کسی انداز سے عمل نہین کیا جا سکے گا۔فیصلہ۔ کیس کی سماعت 02 مئی تک ملتوی کر دی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں