اسلام آباد ( آواز خلق نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کی خوشدامن کی آڈیو کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ڈیو لیک کر دی گئی۔ گذشتہ دنوں چیف جسٹس سے فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی تھی جس پر چیف جسٹس نے الیکشن کیس کی سماعت میں ریمارکس دئیے تھے کہ فوج کے اعلی افسران پرسنل ملاقات کی بجاۓ عدالت میں آجاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بتا دیا تھا کہ 4 اپریل کا فیصلہ کس صورت واپس نہیں لیا جاۓ گا۔ جس کے بعد آڈیوز لیک کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
98