63

قرض زدہ مفلوج پاکستان

Spread the love

پاکستان اس برس اٹھارہ ہزار سات سو ارب روپے بیرونی قرض میں ادا کرے گا۔ یہ کتنا روپیہ ھے؟
اگر پشاور سے کراچی تک بلٹ ٹرین ٹریک بچھایا جائے تو اس کا خرچہ دنیا کے بہترین معیارات کے مطابق گیارہ ہزار ارب روپے ھو گا۔ چین میں دنیا کی بہترین بلٹ ٹرین چلتی ھے جس کی اوسط رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹا ھے۔ سی-آر 400 ماڈل کی ٹرین میں 12 سو، جی بارہ سو مسافر سفر کر سکتے ھیں۔ اگر اپ چین سے ایسی دس ٹرینیں منگواتے ھیں تو اس کی قیمت اندازہ کے مطابق 84 ارب ھو گی۔۔۔۔۔ اس کا فاںٔدہ کیا ھے؟
آپ اسلام اباد سے کراچی کا سفر 4 گھنٹوں میں کر سکتے ھیں جس میں ابھی 22 گھنٹے لگتے ھیں، اسلام اباد سے لاھور تک 5 گھنٹے لگ جاتے ھیں، وہ سفر ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم میں مکمل ھو سکتا ھے۔ اس وقت اسلام آباد سے ملتان 7 گھنٹے لگتے ھیں، چین میں اتنے ھی فاصلے کا یہ سفر مسافر 1 گھنٹے 40 منٹ میں طے کر لیتے ھیں۔
غلیظ دھواں چھوڑتے ھوئے مال بردار ٹرک 1 سے 30 ٹن تک کارگو چوبیس گھنٹے میں کراچی سے اسلام اباد پہنچا دیں تو بڑی بات ھے۔ چینی بلٹ کارگو ٹرینیں، 800 ٹن کا کارگو 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منتقل کرتی ھیں۔ایسی دس ٹرینیں 140 ارب روپے میں آئیں گی۔۔
یعنی آپ گیارہ سے بارہ ہزار ارب روپے میں اپنے شہریوں کو دنیا کا جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم دے سکتے ھیں۔ اپنی آلودگی، سڑکوں پر رش کا مسئلہ کسی حد تک کم کر سکتے ھیں۔ اپنی فیول امپورٹ کا بل کم کر سکتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔ مگر پلاننگ اور ویژن؟ جتنا قرضہ ھم ہر سال واپس کر رھے ھیں، وہ نا ھو تو تین، چار سال میں اس پیسے سے پورے ملک کا سات، اٹھ ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک، بلٹ ٹرین اور بلٹ کارگو پر منتقل ھو سکتا ھے۔۔پاکستانی قوم جو ابھی بھی ترقی یافتہ دنیا سے سفری سہولیات میں سو سال پیچھے ھے، ان کے برابر آ سکتی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں