15

محبت سے لبریز تقریب

Spread the love

بھائی عدیل برکی کی اپنی والدہ کے اعزاز میں منعقد کردہ شام ایک بے مثال منفرد اور دل کو چھو جانے والی تقریب تھی۔ جس میں محبت، عقیدت اور احترام کا ایک نیا انداز دکھایا گیا۔ اس تقریب میں عدیل بھائی نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں ہی خراجِ تحسین پیش کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ہم سب کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ محبت اور شکرگزاری کو زندہ رہ کر ہی محسوس کیا جائے، نہ کہ صرف گزر جانے کے بعد۔

یہ تقریب اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ۔ اس تقریب میں محض الفاظ یا تحائف نہیں تھے، بلکہ ایک گہری محبت اور جذبے کا اظہار تھا۔ والدہ کی محنت، قربانیوں اور بے لوث محبت کو جشن کی صورت میں پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ ہر لمحہ اپنی ماں کا شکر گزار رہنا کتنا ضروری ہے۔۔

اپنی ماں سے بے لوث محبت پر عدیل برکی خراج تحسین کے مستحق ہیں

تحریر
عنابغ علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں