96

غریب جرنیلوں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ عوام گئے نصیب پھوٹ

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق نیوز ) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرلز اور اس سے اوپر کے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6000 سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ٹیکسوں اورکسٹمز ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرلز، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 6000 سی سی تک کی گاڑیاں منگوانے پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودو ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسوں کی چھوٹ ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سمیت تمام فور اسٹار جرنلز دو گاڑیاں ڈیوٹی و ٹیکسوں کے بغیر درآمد کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں