جنیوا: (آواز خلق نیوز ) ) اقوام متحدہ نے 9 مئی واقعات میں ملوث شہریوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کردی۔ ولکرترک نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کی جانب واحد قابل عمل راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی بامعنی اور غیر محدود شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
74