144

جعل سازی مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز

Spread the love

واشنگٹن ( آواز خلق نیوز ) ری پبلک پالیسی نے لیگی رہنما کی جانب سے شیئر کیے گئےسروے کو جعلی قراردےدیا ۔ خبررساں و تحقیقاتی ادارے ری پبلک پالیسی نے خود سے منسوب جعلی سروے نتائج کی حقیقت بتادی ہے، مذکورہ سروے نتائج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ری پبلک پالیسی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کی جانب سے شیئر کردہ ایک سروے رپورٹ کو شیئر کیا، اس سروے رپورٹ پر ری پبلک پالیسی کا لوگو لگا ہوا تھا اور پیٹرن بھی وہی تھا جس پیٹرن پر ری پبلک پالیسی اپنے سرویز کے نتائج جاری کرتا ہے۔
اختیار ولی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں مسلم لیگ ن کو آئندہ انتخابات میں سب سے زیادہ مقبولیت والی جماعت دکھایا گیا اور 71 فیصد افراد کی حمایت یافتہ جماعت قرار دیا گیا، اس کے بعد پی پی پی کو 22 جبکہ پی ٹی آئی کو صرف 8 فیصد افراد کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں