139

25 کڑوڑ عوام 1 فیصد اشرافیہ کی کفیل

Spread the love

اسلام آواز خلق نیوز ) ایک طرف پاکستانی عوام مہنگائی سے جینا محال ہے ، ادویات اور بنیادی ضروریات کی چیزیں پہنچ سے دور ہیں تو دوسری طرف سینیٹ نے چئیرمین ، ڈپٹی چئیرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں ، مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کا قانون منظور کرلیا ہے ، بل کے مطابق چئیرمین سینیٹ کا آفس الاونس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50000 روپے ، گھر کا کرایہ 130,000 روپے سے بڑھا کر 250,0000 روپے ، چئیرمین کے گھر کے فرنیچر کے لئے ون ٹائم اخراجات 1 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردئیے گئے ہیں ، بیرون ملک سفر پر چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کو نائب صدر کا پروٹوکول دیا جائے اور وہ کمرشل فلائیٹ پر اپنے ساتھ ایک گھر کا فرد مفت جبکہ چارٹرڈ فلائیٹ پر 4 مزید افراد کو مفت لے جا سکیں گے ، یہ فرق ہے پاکستانی عوام اور رُولنگ ایلیٹ کے درمیان ، بس آپ ووٹ دیتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں