اسلام آباد ( آواز خلق نیوز) ابھی ایک بجٹ پاس نہیں ہوا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر دوسرا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ تماشا اور عوام کے ساتھ ایسا مذاق پہلی دفعہ ہو رہا ہے ۔ جماعتی اتحاد نے آئی ایم ایف اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دیں۔ حکومتی مراعات کم ہوئیں نہ کابینہ کا سائز، مگر غریبوں پر مہنگائی و ٹیکسز کے ڈرون حملے جاری ہیں، سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالا جا رہا ہے، وزیرخزانہ کی جانب سے سوا دو سو ارب کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں
171