راولپنڈی ( اواز خلق نیوز ) لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ جاری کر دیا۔ نو مئی کو جی ایچ کیو حملے میں نہ کوئی زخمی ہوا نہ کوئی آرمی آفیسر مدعی بنا۔ جی ایچ کیو کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے کو قبضے میں نہیں لیا گیا، شناخت پریڈ کے دوران فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے، جی ایچ کیو مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔ موقعہ پر موجود پولیس افسران نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر جانے سے نہیں روکا، بادی النظر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا، ملزمان کے خلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا محتاج نہیں جیل میں رکھنے کا جواز نہیں، عدالت
263