129

اشرافیہ کا پاکستان بھاڑ میں جاۓ عوام

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق نیوز ) مفرور جرم نواز شریف سے تو جواب ملنا نہی کہ انہوں نے تین روپے مربع گز سے سرینا ‎@serena_hotels کو 1991 میں زمین کیوں دی۔ سرینا والے بھی جواب نہی دے رہے۔ غلام اسحاق خان بھی گزر گئے اس لیے جواب نہی دے سکتے کہ تھوڑا سا جرمانہ بھی سرینا کو کیوں معاف کیا گیا۔ سی ڈی اے بھی خاموش ہے کہ بعد میں جب تھوڑی قیمت بڑھا کر جعلی نیلامی کیوں کی گئ ( باقیوں کو نیلامی سے فارغ کر دیا )۔ تین روپے مربع گز پر لی گئ زمین ریڈ زون میں ہونے کی وجہ سے مہنگی اور محفوظ ترین ہے یہاں پاکستان کی بیشتر بڑی کمپنیاں اور ملٹی نیشنلز ادارے ، اقوام متحدہ اور ڈونر اداروں کے دفاتر ہیں۔ یہ پاکستان کی وال سٹریٹ ہے۔ اگر آپ کا دفتر یہاں نہیں تو آپ غیر اہم تصور کیے جائیں گیں۔ یہ پاکستان کی مہنگی ترین جگہ ہے۔ تین روپئے مربعہ گز پر لی گئ زمین لاکھوں روپے مربعہ گز ڈالروں میں وصول کی جاتی ہے۔ کوئ ہے جو جواب دے کہ جس ملک میں روٹی تین روپے کی نہی ملتی اس لوٹ سیل کے پیچھے کیا کہانی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں