لاہور ( آواز خلق نیوز ) لوگ سوال کرتے ہیں کہ میرے کالم اب کہاں شائع ہوتے ہیں ۔ اس جبر کے موسم میں مئی 2023 سے پاکستان کے کسی اخبار میں یہ ہمت نہیں کہ وہ میرا کالم چھاپے ۔ یہ میری ویب سائٹ oryamaqbool.comپر شائع ہو رہے تھے لیکن اب اس ویب سائٹ کو بھی پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے سوا دنیا کے ہر ملک میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ نے اوریا مقبول جان کو میڈیا سے آف ائیر کروانے کے ساتھ تمام اخبارات میں ان کا کالم شائع کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
184