لاہور ( آواز خلق نیوز) بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بھاری بھر کم بلوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ ملک کے کراچی ، رحیم یار خان ، ملتان ، پشاور ، میر پور سمیت متعدد شہروں میں بجلی کے بل نذر آتش کر دئیے گئے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی ، جرنیلوں ، واپڈا ملازمین اعلی عدالتوں کے ججز کو مفت دی جانے والی بجلی کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں۔
188