اسلام آباد ( آواز خلق نیوز ) واپڈا نے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی . لیکن یہ اقدام تو محض آئی واش نظر آ رہا ہے، یہ ایک ہاتھ سے لیکر دوسرے ہاتھ میں دینے والا معاملہ ہے، ان افسران کے بجلی کے یونٹ ختم کر کے بجلی کی سبسڈی انکی تنخواہوں میں ڈالی جا رہی ہے، یہ سبسڈی کتنی ہو گی اس بارے میں ابھی سمری سے پتہ چلے گا جو کابینہ کو بھیجی جانے گی
166